تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

دہشتگردی میں ملوث تنظیموں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے، مفتی نعیم

جنگ نیوز -
کراچی…جامعہ عالمیہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم نے کہا ہے کہ جوبھی مذہبی تنظیم ملک میں دہشت گردی میں ملوث ہے حکومت ان کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرے? کراچی کے علاقے گودھرامیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی نعیم نے کہا کہ د یوبندی اور بریلوی بھائی بھائی ہیں اورآپس میں ان میں کوئی اختلاف نہیں?اس موقع پر بریلوی مسلک کے علما سمیت لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی?اس موقع پر مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ بریلوی اور دیوبندی کے98ویں فیصد مسائل ایک جیسے ہیں،آپس میں لڑنے سے دشمن کے ہاتھ مضبوط ہورہے ہیں?انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر آدمی اپنی تنظیم بناکر اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کررہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے ایسے لوگوں کے خلاف حکومت بلاامتیاز کارروائی کرے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.