5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی :ماڑی پورسیمتعدد وارداتوں میں ملوث2 ملزمان گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی. . . . . . . .کراچی کے علاقے ماڑی پور میں انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا?انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق ماڑی پور کے علاقے میں پولیس پارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا?گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت اسد سندھی اور شاہ زیب عرف باہلو کے نام سے ہوئی ہے،حکام کے مطابق ملزمان پولیس کو متعدد واردتوں میں ملوث ہیں،جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے?