5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پیرو میں گھا س سے بنا لٹکتا ہوا منفرد پُل
جنگ نیوز -
لیما…سینٹرل مانیٹرنگ…گھا س کی مدد سے بنا یا گیا یہ لٹکنے والا پل پیرو میں ہے جسے مقامی افراد کی ایک کثیر تعداد آمدورفت کے لئے استعما ل کر تی ہے?مکمل طور پر ہاتھوں سے گھا س کی رسی بنا کرتیا رکردہ یہ پل 120فٹ لمبا ہے جسے پا نی کے اوپر اوردو چٹا نوں کے درمیا ن نصب کیاگیا ہے?کئی صدیوں سے قائم اس پل کی ہر سا ل جو ن کے مہینے میں نئی گھا س کی رسی بنا کر ازسرِ نو تعمیر کی جا تی ہے جس کے لئے ایک ہزار مقامی افرادرضا کارانہ طور پر خدما ت سرانجام دیتے ہیں?