تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

چائے بھی جسم میں پانی کی کمی بخوبی دور کر سکتی ہے،ماہرین غذائیت

جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…ایک حالیہ تحقیق نے یہ بات ثابت کی ہے کہ اب پانی کی طرح24گھنٹے کے دوران 4کپ چائے پی کر بھی ڈی ہائیڈریشن دور کی جاسکتی ہے?ماہرین غذائیت کی اس تحقیق نے ان افسانوی باتوں کی حقیقت آشکار کردی ہے جن میں کہا جاتا ہے کہ چائے کا استعمال پیشاب آور اور مثانہ کے لیے تکلیف کا باعث ہوتا ہے? محققین نے اس سلسلے میں 21مردوں پر تجربات کرتے ہوئے12گھنٹے کے دوران پہلے دن انہیں چائے جبکہ اگلے روزپینے کو پانی فراہم کیا?اس دوران ان کے خون اور پیشاب کے لیے گئے نمونوں کی ٹیسٹ رپورٹ سے پتا چلا کہ پانی پینے اور چائے پینے کے دوران ان کے جسم میں سوڈیم اور دیگر نمکیات کی سطح میں انتہائی معمولی فرق آیا?اس تجربہ سے پہلے یہ تاثر عام تھا کہ چائے پینے والوں میں ڈی ہائیڈریشن کے خدشات بہت بڑھ جاتے ہیں لیکن حالیہ مطالعاتی تحقیق نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ اس نظریہ کے پیچھے کوئی سچائی نہیں ہے? اس طرح یہ بات ثابت ہوگئی کہ اب دن بھر میں 4کپ چائے پی کر بھی جسم میں آبیدگی (Hydration) کوبہتر ین حالت میں رکھا جاسکتا ہے? ماہرِ ین غذائیت کا یہ بھی کہنا ہے کہ چائے پینے سے پانی پینے کی طرح پیشاب کی مقدار نہ صرف یکساں رہتی ہے بلکہ چائے کا استعمال چاق و چوبند اور تروتازہ بھی رکھتا ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.