تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

مرغی اور انڈے کی قیمتوں میں بالترتیب10اور تین روپے فی درجن کا اضافہ

جنگ نیوز -
کراچی…مرغی اور انڈے کی قیمتوں میں بالترتیب 10روپے فی کلو اور تین روپے فی درجن کا اضافہ ہوگیا ہے? پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے ترجمان معروف صدیقی نے جیو نیوز کو بتایا کہ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت8روپے اضافے کے ساتھ 146روپے جبکہ اس کا گوشت 10روپے اضافے کے ساتھ 248روپے فی کلوہوگیا ہے? ان کا کہنا تھا کہ اضافے کی وجہ اسکولوں میں چھٹیوں کی وجہ سے ہوٹلنگ میں اضافہ اور شادیوں کا سیزن ہے? معروف صدیقی نے مزید بتایا کہ انڈے کی فی درجن قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس کی فی درجن قیمت 3روپے اضافے کے ساتھ 59روپے فی درجن ہوگئی ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.