تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

مالی تنازعہ، پی سی بی ویب سائٹ چلانے والی کمپنی کا عدالت سے رجوع

جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ویب سائٹ چلانے والی نجی کمپنی نے واجبات کی عدم ادائیگی اور ٹینڈرز کے طریقہ کار کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے? نجی کمپنی کے صدر سہیل احمد نے لاہور میں نیوز کانفرنس میں بتایا کہ پی سی بی نے آفیشل ویب سائٹ چلانے کے اخراجات 38لاکھ روپے ادا نہیں کیے اور بورڈ نے اکتوبر2008 سے اپریل2010 تک کے واجبات روکے ہوئے ہیں حالاں کہ کئی بار یاد دہانی بھی کرائی گئی? انہوں نے دعوی? کیا کہ ویب سائٹ کے ذریعے کرکٹ بورڈ کو 8 لاکھ ڈالرز کما کر دیے، لیکن پی سی بی نے معاوضے کی ادائیگی کے بجائے ویب سائٹ کے لیے نئے ٹینڈرز طلب کر لیے جس میں واضح خلاف ورزیاں کی گئی، جس پر کمپنی نے ٹینڈرز کے طریقہ کار کی خلاف ورزیوں پر ہائی کورٹ لاہور میں رٹ دائر کی ہے جبکہ38 لاکھ روپے کی ادائیگی کے لیے سول کورٹ سے رجوع کر لیا ہے اور عدالت نے پی سی بی کو 30جون کو طلب کیا ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.