5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امریکیوں میں ورزش کے باوجود موٹاپے کی شرح میں کمی نہیں ہوئی
جنگ نیوز -
واشنگٹن…فارن ڈیسک…زیادہ تر امریکیوں میں ورزش کرنے کے باوجود موٹاپے اور سگریٹ نوشی کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی?برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹر‘ نے سرکاری اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ2008کی نسبت 2009میں موٹاپے کی شرح نوجوانوں میں 28فی صد پر منجمد رہی? 2009میں34.7فی صد باقاعدہ جسمانی سر گرمیوں میں مصروف رہے جب کہ یہ شرح2008میں31.9 فی صد تھی?2009میں39.8فی صد نے ایڈز کا معائنہ کرایا جب کہ2008میں38.7نے اس کے ٹیسٹ کرائے تھے?20سال کے نوجوانوں میں موٹاپے کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے? یہ شرح1997میں19.4فی صد تھی اور 2009میں28 فی صد رہی?20.6فی صد امریکی تمباکو نوشی کرتے ہیں?