5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پیپلز پارٹی فرانس اتوار کو شہید بے نظیر بھٹو کی57ویں سالگرہ منائے گی
جنگ نیوز -
پیرس . . . رضا چوہدری/نمائندہ جنگ . . . پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے زیر اہتمام شہید جمہوریت محترمہ بینطیر بھٹو کی57ویں سالگرہ بروز اتوار 20جون شام چھ بجے سٹراس برگ سینٹ ڈینی کے علاقے میں مقامی ہوٹل قصر شیریں میں منعقد کی جارہی ہے یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے میڈیا ایڈوئزر ایم اے صغیرکی طرف سے جاری بیان میں کہی گئی? متحرک رکن قاری فاروق احمد فاروقی گورسی نے کہا کہ اس دفعہ شہید جمہوریت کی سالگرہ کے پروگرام میں پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے تمام عہدے داران اور ایسے تمام دوستوں سے رابطہ کیا جارہا ہے جو کسی وجہ سے ناراض تھے? انہوں نے مزید کہا کہ فرانس میں آج بھی پیپلز پارٹی سمندر پار پاکستانیوں کی سب سے بڑی جماعت ہے اور یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز اپنی قائد شہید جمہوریت بینظیر بھٹو کی سالگرہ میں جوق در جوق شامل ہو کر ثابت کریں گے جیسا کہ ہم نے عام لوگوں کو دعوت دینے کی بجائے پارٹی کے سابق اور پرانے دوستوں اور ورکرز کو پروگرام میں شرکت کی دعوت دی ہے?