5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
قومی اسمبلی: ریاض پیرزادہ نے خودکشیوں کو اللہ کی رضا قرار دے دیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . قومی اسمبلی میں بعض حکومتی اوراپوزیشن ارکان نے اسلامی نظریاتی کونسل اور شرعی عدالت کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ مسلم لیگ قاف کے ریاض پیرزادہ نے حالات سے تنگ افراد کی خودکشی کے واقعات کوخدا کی رضا قراردیا ?قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں صرف30 ارکان موجود تھے، بجٹ پر بحث کے دوران پیپلز پارٹی کی فوزیہ وہاب نے بغیر اجازت بولنے کی کوشش کی تو ڈپٹی اسپیکر نے ان کا مائیک بند کرادیا لیکن اس کے باوجودوہ بولتی رہیں? انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خدمات کے صلے میں امریکا اورپیرس کلب کو پاکستان کے قرضے معاف کردینے چاہئیں? مسلم لیگ ق کے ریاض پیرزادہ نے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل اوروفاقی شرعی عدالت کو ختم کردینا چاہیے?انہوں نے کہاکہ عدالت کا یہ کام نہیں کہ حکومت کو مفلوج کردے?ملک میں خودکشی کے واقعات پر ان کا کہناتھا کہ جوپیدا ہوا اس نے مرنا بھی ہے ہم اللہ کے کاموں میں دخل کیوں دیں ?اے این پی کی بشری گوہر نے اسلامی نظریاتی کونسل کے معاملے پر ریاض پیرزادہ کے موقف کی تائید کی اورکہاکہ مولانا شیرانی سیاسی آدمی ہیں انہیں اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین نہیں بننا چاہیے?