تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کے ای ایس سی بند پلانٹ چلائے، کوٹہ مزید نہیں بڑھائیں گے، پیپکو

جنگ نیوز -
لاہور…پیپکو کے ڈی جی محمد خالد کا کہنا ہے کہ بجلی کا بحران عارضی طور پر انتہائی کم ہو گیا ہے اور شہروں میں2 اور دیہات میں4گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے? ان کا کہنا تھا کہ کے ای ایس ای کو معاہدے سے زیادہ بجلی فراہم کر رہے ہیں،کوٹہ مزید نہیں بڑھائیں گے، وہ اپنے بند پلانٹ چلائیں ?یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہی?ڈی جی پیپکو محمد خالد نے کہا کہ جون کا مہینہ نادہندگان کیخلاف کارروائی کا مہینہ ہے ،44 ارب روپے کا ہدف پورا کر لیا جائے گا?ان کا کہنا تھا کہ آنے و الے دنوں میں ہائیڈل پیدوار بڑھے گی اور حالات بہتر رہیں گے? انہوں نے کہا کہ ایٹمی بجلی ہائیڈل اورتھرمل سے سستی ہے امید ہے مزید پلانٹ لگائے جائیں گے?انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ کرائم ہے اس کا ارتکاب کرنے والے افسر کو معافی نہیں ملے گی ? ڈی جی پیپکو نے مزید کہا کہ سسٹم کی بہتری کیلیے امریکہ آئندہ مالی سال میں125 ملین ڈالر سسٹم دے گا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.