تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی سرکلر ریلوے پر سال کے آخر تک کام شروع ہوجائیگا،قائم علی شاہ

جنگ نیوز -
کراچی … وزیر اعلی? سندھ سید قائم علی شاہ نے امید ظاہر کی ہے کہ کرچی سرکلر ریلوے پر اس سال کے آخر تک کام کا آغاز ہوجائے گا?سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفقہ سوالات میں نیشنل پیپلز پارٹی کے رکن عارف مصطفی جتوئی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے وزیر اعلی? کا کہنا تھا کہ سرکلر ریلوے منصوبے پر جاپان کی کمپنی کے سافٹ لون کی فراہمی کا معاملہ آخری مراحل میں ہے اور امید ہے کہ رواں سال کے آخر تک منصوبے کی بحالی کے عمل کا آغاز ہوجائے گا ? وزیر اعلی? سندھ کا کہنا تھا کہ سرکلر ریلوے کی زمین کا ساٹھ فیصد وفاق اور25 فیصد صوبہ اور15 فیصد شہری حکومت کے تحت ہے ?ایک سوال پر وزیر بلدیات سندھ آغا سراج درانی نے کہا کہ محکمہ ثقافت حکومت سندھ نے635 عمارتوں کو ثقافتی ورثہ قراردیا ہے ، جن میں157 خطرناک قراردی گئی ہیں?آغا سراج درانی نے مزید بتایا کہ تاریخی ورثہ قراردی جانے والی عمارتوں میں کچھ نجی ملکیت میں بھی ہیں ? اپنے تحریری جواب میں وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے شیڈول کے مطابق2009 شروع ہوا،2013 میں مکمل ہونا ہے ?ایک سوال پر وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ لیاری ایکسپیرس وے کا68 فیصد مکمل ہوچکا ہے ، تجاوزات ختم کرکے باقی حصے کو بھی جلد مکمل کیا جائیگا?صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پانی صاف کرنے کیلئے واٹر بورڈ کے پاس10 فلٹر یونٹ موجود ہیں جبکہ کراچی شہر کو یومیہ640ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جارہا ہے ? ایک سوال کے جواب میں آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ سپر ہائی وے کے نزدیک بس ٹرمینل منصوبہ تا حال شروع نہیں ہوسکا?اپنے تحریری جواب میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مالی سال 2003 سے2008 کے دوران لانڈھی ،گڈاپ اور بن قاسم کے بیشتر دیہی علاقوں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کرا ئے گئے جبکہ شہری حکومت نے2005 سے 2008 کے دوران شہر کی ایک سو ستائیس سڑکو کی مرمت اور تعمیرنو کی ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.