5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
عاصمہ جہانگیر اور جسٹس ریٹائرڈطارق محمود کی نوازشریف سے ملاقات
جنگ نیوز -
رائے ونڈ…سپریم کورٹ بار کی صدارتی امیدوار عاصمہ جہانگیر اور وکیل رہنما جسٹس ریٹائرڈطارق محمود نے رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال کے ساتھ بار کے کردار پر بات چیت کی? وکلا رہنماؤں اور میاں نواز شریف کی یہ ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی? جسٹس ریٹائرڈ طارق محمود نے جیونیوز کے نمائندے محمد عاصم نصیر کو بتایا کہ ملاقات میں میاں نوازشریف سے سپریم کورٹ بار کے آئندہ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر کی حمایت کی درخواست کی گئی ? میاں نواز شریف نے عدلیہ تحریک میں عاصمہ جہانگیر کے کردار کو سراہا اورکہا کہ یہ فیصلہ پارٹی مشاورت کے بعد کیا جائیگا?جسٹس طارق محمود کا کہنا تھاکہ بارزمیں سیاسی جماعتوں کے وکلا کی نمائندگی موجود ہے،اس لیے میاں نوازشریف سے ملاقات کی?نواز شریف نے رائے ونڈ میں پارٹی کارکنوں سے بھی ملاقات کی ?ان کا کہنا تھاکہ پارٹی کی تنظیم نو میں ان کارکنوں کو یاد رکھا جائے گا جنہوں نے آمریت میں پارٹی کا بھرپور ساتھ دیا?