تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کوئٹہ میں پٹری پر دھماکا،چلتن ایکسپریس کے مسافر بچ گئے

جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی چلتن ایکسپریس کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام ہوگئی، دھماکے سے کوئٹہ سبی ریلوے سیکشن پر ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ اس وقت اس سیکشن پر ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہے?ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی 21ڈاون چلتن ایکسپریس درخشاں کے علاقے میں ٹریک سے گزر رہی تھی کہ ٹریک پر دھماکہ ہوگیا جس سے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا تاہم ڈرائیور نے فوری طور پر ٹرین کو روک لیا? دھماکے سے ٹرین کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا? ڈیویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کوئٹہ مقبول احمد مگسی نے جیو نیوز کو بتایا کہ سکیورٹی صورتحال کی بنا پر ہر ٹرین چلانے سے پہلے پائلٹ انجن چلایا جاتا ہے اور آج بھی چلتن ایکسپریس کے گزارنے سے پہلے پائلٹ انجن گزارا گیا جس کے بعد ٹرین کو چلانے کا او کے سگنل دیا گیا تاہم اس دوران ٹرین کے پہنچنے سے پہلے کسی نے ٹریک کے قریب دھماکہ خیز مواد پھینک دیا جس سے ٹریک کو تو معمولی نقصان پہنچا تاہم اس سے ٹرین کی بوگیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا?انہوں نے بتایا کہ جس وقت دھماکہ ہوا ٹرین کا انجن اس جگہ سے گزر گیا تھا اور دوسری تیسری بوگیاں گزر رہی تھیں، تاہم ٹرین ڈرایئور نے کمال ہوشیاری سے ٹرین کو فوری طور پر روک لیا? انہوں نے کہا کہ ٹریک کی مرمت کے لئے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں جبکہ چلتن ایکسپریس کو بھی نصف گھنٹے کے اندر اپنی منزل کی جانب روانہ کردیا جائے گا او ر کوئٹہ سبی سیکشن پر ٹرینوں کی آمد ورفت بحال کردی جائے گی?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.