5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
وزیراعظم کی امریکی نمائندے رچرڈ ہالبروک سے ملاقات
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان اورافغانستان کیلئے امریکی کے خصوصی نمائندے رچرڈ ہالبروک نے وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا?ذرائع کے مطابق رچرڈ ہالبروک نے اپنے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی?اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے? ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاک امریکاتعاون ،علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا?رچرڈہالبروک وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی باضابطہ مذاکرات کریں گے جس کے بعددونوں رہنمامتوقع طورپر مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے?