5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لاہور: مخالفین نے فائرنگ کرکے ماں بیٹے کو ہلاک کردیا
جنگ نیوز -
لاہور …لاہور کے علاقے کاہنہ میں دیرینہ دشمنی پرمخالفین نے فائرنگ کرکے ماں بیٹا کوہلاک اورتین افراد کو شدید زخمی کر دیا?پولیس کے مطابق گلشن ضمیر کالونی میں ایک شخص رفیق نے دیرینہ رنجش کے باعث فیض خان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی،گولیاں لگنے سے آمنہ بی بی ،آس محمد،شہناز، نبیلہ اورمسرت زخمی ہو گئے جبکہ آمنہ اور آس محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے?ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہرہے?