5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
جعفرآباد :ملزمان کی گرفتاری کے خلاف خواتین کااحتجاج
جنگ نیوز -
جعفرآباد …جعفرآباد کے علاقے شاہی چوکی میں ملزمان کی گرفتاری پر خواتین نے احتجاج کرکے سندھ بلوچستان شاہراہ بلاک کردی ?پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان عبدالھادی نظام الدین اور عبدالقیوم پر عدالت کے حکم پر سٹی تھانہ ڈیرہ مراد جمالی میں اغوا کا مقدمہ درج ہوا تھا جن کی گرفتاری کیلئے نصیرآباد اور جعفرآباد پولیس نے مشترکہ کاروائی کرکے تینوں نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی گرفتاری کے خلاف خواتین نے احتجاج کرکے شاہراہ کو بلاک کرکے پولیس پارٹی پر پتھراؤ کیا جس سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے پولیس نے تین گھنٹوں کے بعد سندھ بلوچستان شاہراہ کو عام ٹریفک کیلئے کھلوا دیا ?