5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی کے مختلف علاقوں میں درمیانی بارش کے بعد موسم خوش گوار
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کے بعد موسم خوش گوار ہوگیا ہے ۔ آج صبح گلستان جوہر، گلشن اقبال، ناظم آباد، ماری پور، ملیر، گلشن حدید اور کراچی کے دیگر علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی ۔ خوش گوار موسم اور ہوا میں ٹھنڈک کے احساس نے گرمی سے پریشان شہریوں کے مزاج پر بھی مثبت اثرات مرتب کئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں موسم ابر آلود رہے گا اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم جزوی طور پر ابرآلودرہنے کے ساتھ وقفہ وقفہ سے ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سیٹنی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت28ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور اس کے مضافات میں جنوب مغربی علاقوں سے تیز ہوائیں20سے 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب92 فیصد ہے۔