تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

خلیج میکسیکو میں تیل کے کنوئیں کا منہ بند کرنے کے لیے نیا آپریشن

جنگ نیوز -
واشنگٹن…خلیج میکسیکو میں تیل کے رساؤ کو روکنے کے لیے برٹش پیٹرولیم نے نئی کوششوں کا آغاز کردیا، رساؤ پر نیا سیلنگ کیپ لگانے کے علاوہ دو مزید کنوئیں بھی کھودے جائیں گے۔برٹش پیٹرولیم کو اب تک تیل کا اخراج روکنے کے تمام منصوبوں میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے تاہم کپمنی کا خیال ہے کہ وہ اس مسئلے پر ایک ہفتے میں قابو پالے گی۔ بی پی نے رساؤ کے مقام پرسخت کیپ لگانے کے کام کا آغاز کردیا ہے۔یہ کام روبوٹس کی مدد سے کیا جارہا ہے اورکمپنی نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس سارے عمل میں چار سے سات دن لگیں گے، جبکہ ایک اورمنصوبے کے تحت تباہ شدہ رگ کے نزدیک دو کنوئیں بھی کھودے جائیں گے تاکہ لیک کو بلاک کیا جاسکے اور ان میں خام تیل جمع کیا جاسکے گا۔اس منصوبے پر آج سے کام شروع کیا جائے گا اوروسط اگست تک اسے مکمل کرلیا جائے گا۔تاہم اس دوران رساؤ کا عمل جاری رہے گا اور ہزاروں بیرل تیل روزانہ سمندرکو آلودہ کرتا رہے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.