5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جنوبی چین میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے50افراد ہلاک
جنگ نیوز -
بیجنگ…جنوبی چین میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 50افراد ہلاک ہو گئے۔چین میں گزشتہ ماہ شروع ہو نے والی شدید بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ملک کے کئی حصے بری طرح متا ثر ہو ئے ہیں۔ جنو بی چین کے کئی صوبوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 15لا پتہ ہیں۔جنوبی چین کے نو صوبوں میں ایک کروڑ ستر لاکھ افراد متاثر ہو ئے ہیں ، جب کہ 42 ہزار گھر تباہ ہو گئے ہیں اور ایک لاکھ سے زیادہ گھروں کو نقصان پہنچا ہے ، ہزاروں ایکٹر زمین پر فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔جون میں شدید بارشوں سے چین میں 400 افراد ہلاک ہو ئے تھے۔