5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مسلم لیگ فنکشنل، ضیا الحق اور ہم خیال گروپ کا اتحاد ہوگیا، اعجاز الحق
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ ضیا الحق کے گروپ کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے مسلم لیگ فنکشنل ،ضیاالحق اورہم خیال گروپ کا اتحاد ہوگیاہے۔یہ بات مسلم لیگ ضیا الحق گروپ کے سربراہ اعجازالحق نے اسلام آباد میں چودھری شجاعت اورمشاہد حسین سے ملاقات کے بعد کہی۔ ملاقات میں مسلم لیگ کے دھڑوں کے اتحاد کے سلسلے میں کوششوں پر غور کیا گیا۔اعجاز الحق نے کہا کہ مسلم لیگیوں کے اتحاد کے لیے تمام دھڑوں کو خط لکھا ہے لیکن مسلم لیگ(ن) نے ابھی تک خط کا جواب نہیں دیا۔انہوں نے کہا تمام مسلم لیگیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے مسلم لیگ کے دھڑوں کے اتحاد کے لیے اعجاز الحق کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صرف اتحاد کے لیے نہیں بلکہ ملک وقوم کی بہتری کے لئے جو بھی قدم اٹھایا جائے گا وہ اس کے لیے قربانی دینے کو تیار ہوں۔