5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاہور: پنجاب اسمبلی کی قرارداد کیخلاف تعمیر وطن پارٹی کا مظاہرہ
جنگ نیوز -
لاہور …لاہور میں تعمیر وطن پارٹی نے پنجاب اسمبلی کی میڈیا سے متعلق قرارداد کیخلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے پلے کارڈاور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر پنجاب اسمبلی کی قرارداد کے خلاف نعرے لکھے تھے۔مظاہرین نے جعلی ڈگری والے ارکان اسمبلی کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔ مظاہرین کاکہنا تھاکہ میڈیا عوام کی آواز ہے جسے دبایا نہیں جاسکتا،پنجاب اسمبلی کی قراداد کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس قرارداد کو فوری واپس لے کر میڈیا سے معافی مانگی جائے۔