5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
راولپنڈی:اڈیالہ جیل سے قیدی فرار، تین اہلکار معطل
جنگ نیوز -
راولپنڈی…اڈیالہ جیل راولپنڈی سے آج ایک قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ جیل ذرائع کے مطابق قیدی ذیشان عباسی جیل کے گیٹ کے قریب باغیچے میں کام کر رہا تھا کہ وہاں سے موقع ملنے پر فرار ہوگیا،ڈیوٹی پر موجود تین اہلکاروں کا معطل کردیا گیا اور قیدی سمیت ان پر تھانہ صدر میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل سے بھاگنے والا قیدی ذیشان عباسی معمولی جرم میں ملوث ہے وہ گذشتہ4 ماہ سے منشیات فروشی کے الزام میں قید تھا اور اس کی رہائی میں صرف دن دن باقی تھے۔