5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاک بھارت مذاکرات پر کشمیری قیادت کو اعتماد میں لیا جائے،راجا فاروق
جنگ نیوز -
میر پور…وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ وزرا ئے خارجہ مذاکرات سے قبل کشمیری قیادت کو اعتماد میں لیا جائے۔میرپور آزاد کشمیر میں الحاق پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کشمیر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان باہمی ایشو نہیں ہے بلکہ یہ بین الاقوامی مسئلہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر کو کھو چکا ہے اور اب وہ طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو مزید غلام نہیں رکھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ بھارت کے ساتھ وزرا ئے خارجہ سطح پر مذاکرات سے قبل کشمیری رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائے۔