تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مہمند ایجنسی:حلیم زئی میں تخریب کاری کی کوشش ناکام

جنگ نیوز -
پشاور…مہمند ایجنسی کی تحصیل حلیم زئی میں تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پل کے نیچے نصب بم ناکارہ بنادیاگیا۔خاصہ دار فورس ذرائع کے مطابق تحصیل حلیم زئی کے تجارتی مرکز میاں منڈی کے قریب ایک پل کے نیچے بم کی اطلاع کے بعد خاصہ دارفورس نے علاقے کوگھیرے میں لے کرپشاورباجوڑ شاہراہ کو بند کردیا۔تاہم کچھ دیر بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنادیا۔جس کے بعد باجوڑ پشاور ٹریفک بحال کردی گئی۔تحصیل دار حلیم زئی خالد خان کے مطابق بم دس کلو وزنی تھا۔واقع کے بعد علاقے سے پانچ مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.