5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اکشے کمار کا فلم کی پروموشن کیلئے ممبئی کی سڑکوں پر گشت
جنگ نیوز -
ممبئی …بالی وڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار اپنی نئی فلم کھٹا میٹھا کی پروموشن کیلئے ممبئی کی سڑکوں پر نکل آئے ۔اکشے کمار نے روڈ رولر پر سوار ہو کر ممبئی کی مشہور سڑکو ں کی سیر کی۔وہ فلم کے ایک کردار سچن ٹیکولا جیسا لباس زیب تن کیے ہوئے تھے جو ایک کرپٹ روڑ ٹھیکیدار ہوتا ہے ۔فلم میں اکشے ہیرو جبکہ ساؤتھ فلموں کی اداکارہ تریشا کرشنان نے ہیروئن کا کردار اداکیا ہے ۔فلم کھٹا میٹھا ہدایت کار پریادرشن کی ملیالم فلم ولنکلودی نادو کا ہندی ورژن ہے ۔فلم30 جولائی سے بھارت بھر میں ریلیز کردی جائے گی ۔