5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
خیبر ایجنسی میں واقع باڑہ بازار میں دھماکا
جنگ نیوز -
پشاور… خیبر ایجنسی میں واقع باڑہ بازار میں دھماکا ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکا نیازی بازار میں ہوا تاہم فوری طور پر اس سے ہونے والے نقصان اور دھماکے کی نوعیت کاعلم نہیں ہو سکا۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے اکتوبر سے علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کی وجہ سے وہاں کرفیو نافذ ہے۔دھماکا اتنا زور دار تھا کہ اس کی دور دور تک آواز سنی گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہے۔