تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسپینش فٹ بال ٹیم کیلئے وطن میں شاندار استقبال کی تیاریاں

جنگ نیوز -
میڈرڈ …ورلڈ کپ فٹبال2010کی فاتح اسپین کی ٹیم نے جنوبی افریقا سے اپنے وطن واپسی کا سفر شروع کر دیا،جوہانسبرگ میں میں کھیلے گئے فائنل میں اسپین نے ہالینڈ کو اضافی وقت میں ایک گول سے شکست دی،اور پہلی مرتبہ عالمی چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔جوہانسبرگ کے او آر ٹیمبو ائیرپورٹ سے اسپینش ٹیم نے میڈرڈ کیلئے سفر شروع کر دیا،چند گھنٹوں میں ورلڈ چمپئن ٹیم اپنے وطن پہنچے گی جہاں اس کا پرتباک استقبال کیا جائے گا،امکان ہے میڈرڈ کے ائیر پورٹ پر ٹیم کے استقبال کیلئے لاکھوں مداحوں کے ہمراہ اعلیٰ حکام بھی موجود ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.