5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
خیبر ایجنسی: باڑہ بازار میں میزائل گر کر تباہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر ایجنسی میں نامعلوم مقام سے فائر ہونے والا میزائل باڑہ بازار میں گر کر تباہ ہوگیا، تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ بازار میں نیازی مارکیٹ پر نامعلوم مقام سے فائر ہونے والا میزائل گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس راکٹ کا ٹارگٹ باڑہ پریس کلب تھا جو نیازی مارکیٹ کے قریب واقع ہے۔ پریس کلب پر سکیورٹی فورسز نے مورچے قائم کئے ہوئے ہیں، تاہم دھماکے کے بعد فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ سکیورٹی فورسز نے واقع کے بعد شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر گولہ باری شروع کردی ہے۔