5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی : موسم ابر آلود،تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان
جنگ نیوز -
کراچی . . . محکمہ موسمیات نے آئندہ24گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم ابر آلود رہنے کے تیز ہوائیں چلیں گی، جبکہ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32سے34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور اس کے مضافات میں جنوب مغربی علاقوں سے تیز ہوائیں15 سے25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب70 فیصد ہے،جبکہ15 جولائی کے بعد کراچی میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔