5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بوسنیا میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل عالمی ضمیر پر داغ ہے، امریکی صدر
جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . جنگ نیوز . . . امریکا کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ بوسنیا کے شہرسربرنیتزا میں 15 برس پہلے قتل ہونے والا ہزاروں مسلمان مرد اورنوجوان لڑکوں کی ہلاکت عالمی ضمیر پر ایک داغ ہے، انصاف کے بغیر دیر پا امن ممکن نہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کا یہ بیان بوسنیا کے شہر سربرنیتزا میں پڑھ کر سنایا گیا جہاں قتل کا شکار ہونے والے سینکڑوں افراد کی اجتماعی تدفین کی گئی۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بوسنیا کے شہرسربرنیتزا میں 15 برس پہلے قتل ہونے والے ہزاروں مسلمان مرد اورنوجوان لڑکوں کی ہلاکت اجتماعی عالمی ضمیر پر ایک داغ ہے۔امریکی صدر کے بیان میں بین الاقوامی برادری کی طرف سے اس علاقے کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی کو تسلیم کیا گیا اور انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس قتل عام کے ذمہ دار ہیں انہیں پکڑا جانا چاہیے۔