تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

امن چاہتے ہیں لیکن فوج کو ہر مقابلے کیلئے تیار رہنا ہوگا، وزیراعظم

جنگ نیوز -
کراچی . . . . .. . . . .پاک بحریہ کی شمشیربحروار گیمزچہارم کاآغازہوگیا ہے، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ امن کے خواہاں ہیں لیکن فوج کو ہرمقابلے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ پاکستان کے بحری مفادات کی پاسبان ہے اور ان مشقوں سے مستقبل میں بحری دفاعی منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔خطے میں بحری سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے پاک بحریہ کی شمشیربحر چہارم وار گیمز آج سے شروع ہوگئی ہے۔نیول وار گیمز کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد،وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نعمان بشیر، چیف آف ائیراسٹاف ائیرمارشل راؤ قمر سلیمان اور دیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ مادروطن کی بحری سرحدوں کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کی تمام ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کررہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ شمشیربحر وار گیمز خطے کے حقیقی حالات کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کی گئی ہیں جو دفاعی منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کریں گی۔ان کا کہ تھا کہ پاک بحریہ کے آپریشنز میں بری اور فضائی افواج کے تعاون کو سراہتے ہیں ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ خطے میں بحری تجارت اور بحری حدود کے تحفظ میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بحری سطح پر اہم جغرافیائی پوزیشن رکھتا ہے اور پاک بحریہ پاکستان کے بحری مفادات کی پاسبان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.