تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

میڈیا کیخلاف قرارداد: پنجاب حکومت پر الزامات بے بنیادہیں، پرویز رشید

جنگ نیوز -
لاہور. . . . . . .. .پنجاب حکومت کے ترجمان سینیٹرپرویز رشید نے کہا ہے اسمبلی قرارداد کے حوالے حکومت پنجاب پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔اپنے ایک بیان میں سینیٹرپرویزرشید نے کہا کہ قواعد وضوابطکے تحت سرکاری اشتہار کا اخبارات میں شائع کیا جانا قانونی تقاضا ہے جس کی تمام حکومتیں پابند ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قرار داد کے باعث حکومت پنجاب پر اشتہارات بند کرنے کا الزام عائد کرنا مناسب نہیں۔ پرویز رشید کے مطابق حکومت پنجاب نے آج تک اخبارات کی بجائے انٹرنیٹ جاری کرنے کا سوچا تک نہیں اور نہ ہی کوئی ایسی تجویز زیر غور ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.