5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات ،2 افراد ہلاک،5 زخمی
جنگ نیوز -
کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات ،2 افراد ہلاک،5 زخمی
کراچی…کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ماڑی پور کے علاقے مچھر کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا، کلفٹن میں سپر مارکیٹ کے قریب مسلح افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا، بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعید آباد میں دو مسلح گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جبکہ بلوچ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔