تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی: گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی ،فائر فائٹر زخمی

جنگ نیوز -
کراچی: گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی ،فائر فائٹر زخمی

کراچی…کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگنے بھاری مالیت کا کپڑا جل گیا جبکہ آگ بجھانے کے دوران دیوارگرنے سے ایک فائر فائٹرزخمی ہو گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چمڑا چورنگی کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع پر ایک فائر ٹینڈر روانہ کیا گیا تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزیدفائرٹینڈرز طلب کیے گئے تاہم پانی ختم ہوجانے کے باعث آگ پر قابو نہ پایا جاسکا اور اس نے شدت پکڑ لی۔جس کے بعد آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر سے فائر ٹینڈر اور اسنارکلز طلب کر لی گئی جنھوں نے تقریباً 4 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم اس دوران فیکٹری کی بالائی منزل کی دیوار گرنے سے ایک فائر فائٹر زخمی ہو گیا جبکہ فائر ٹینڈرز کو نقصان پہنچا۔فیکٹری مالکان کے مطابق اگر فائر بریگیڈ ابتدا میں فائر ٹینڈرز اور واٹر ٹینکرز منگوالیتی تو آگ اتنی شدت اختیار نہ کرتی۔ جبکہ چیف فائر آفیسر احتشام الدین نے اس الزام کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہاکہ آگ پر فوری طور پر قابو پانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم پیچیدہ راستے ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.