5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اسلام آباد:3 افراد پر تشدد کے الزام میں4پولیس اہلکار معطل
جنگ نیوز -
اسلام آباد:3 افراد پر تشدد کے الزام میں4پولیس اہلکار معطل
اسلام آباد…اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ میں کھانا پسند نہ آنے پر پولیس ایلیٹ فورس کے کمانڈوز نے 3 افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا، آئی جی پولیس نے 4 اہلکاروں کو معطل کردیا،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ میں رات گئے ایلیٹ فورس کے اہلکار کھانا کھانے کے لیے آئے اور جو کھانا انہیں دیا گیا وہ انہیں پسند نہ آیا جس پر انہوں نے ہوٹل کے 2 ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں مارت ہوئے اپنی گاڑی میں بٹھا لیا جس پر ہوٹل مالک کے بیٹے نے پولیس اہلکاروں سے بات کرنے کی کوشش کی جس پر ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے اسے بھی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گرفتار کرلیا اور تھانہ آبپارہ منتقل کردیا،اس دوران پولیس اہلکار اسلحہ لہراتے رہے اور کوئی بھی انہیں نہ روک سکا،جیونیوز کی طرف سے آئی جی اسلام آباد سیدکلیم امام کو اس واقعہ کی اطلاع دی گئی تو انہوں نے اے ایس پی آبپارہ ہارون جوئیہ کو واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا اور 4 پولیس اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے انکے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم دیا۔رات گئے تینوں افراد کو آبپارہ پولیس سٹیشن سے رہا کردیا گیا۔