تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ممتا کے جذبے سے سر شار جانوروں کی خوب صورت فلمیں

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سینٹرل مانیٹرنگ…ممتا کا لازوال جذبہ صرف انسانوں میں ہی موجود نہیں بلکہ جانوروں کو بھی قدرت نے اس حسین تحفے سے نوازا ہے۔ اس جذبے کی ایسی ہی ایک خوبصورت مثال اس وڈیو میں بھی موجود ہے جس میں مختلف جانوروں کو اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ دوسرے جانوروں کے بچوں پربھی مامتا نچھاور کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اگر آپ نے کبھی کسی گھوڑے کے بچے کو بکری کا دودھ پیتے ہوئے یا شیرنی کو بندر کے بچے سے پیار کرتے ہوئے نہیں دیکھا تو اس وڈیو میںآ پ ایسے نایاب نظارے باآسانی دیکھ سکتے ہیں جس میں ایک کتے کو بلی کے بچے پالتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ اپنے بچوں کو تو سب ہی پالتے ہیں تاہم یہ کتا بلی کے بچوں کو بھی اتنے ہی پیار سے پال رہا ہے، یہ نہ صرف ان کو کھانا کھلا رہا ہے بلکہ ان کے ساتھ کھیلتا ہوا بھی نظر آرہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.