تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پنجاب یونیورسٹی نے 6اراکین پارلیمنٹ کی ڈگریاں جعلی قراردیدیں

جنگ نیوز -
لاہور…کوائف درست ثابت نہ ہونے پرپنجاب یونیورسٹی نے6ارکان اسمبلی کی ڈگریاں جعلی قراردیدیں۔پنجاب یونیورسٹی ذرائع کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے313اراکین پارلیمنٹ کی ڈگریاں تصدیق کیلئے بھیجی تھیں اورہدایت کی تھی کہ13جولائی تک تمام ڈگریوں کی تصدیق مکمل کی جائے۔ پنجاب یونی ورسٹی پہلے ہی8 ارکان کی ڈگریاں ناقابل شناخت قرار دے کر ایچ ای سی کو واپس بھجواچکی ہے۔ پنجاب یونی ورسٹی ذرائع کے مطابق اب تک217 ڈگریاں درست،6ارکان کی ڈگریاں جعلی قرار دے کرایچ ای سی کو بھجوادی گئی ہیں اور دیگر ڈگریوں کی ویری فکیشن کیلئے ایچ ای سی سے مزید وقت مانگ لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.