تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

’ٹوئلٹ‘ کے اگلے سیکوئیل کی عکس بندی کا رواں سال آغاز

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سینٹرل مانیٹرنگ…ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ”Twilight“کی اگلی فلم کی عکس بندی اس سال کے آخر میں شروع کی جائے گی۔تین ہفتے قبل Twilightفلموں کی ڈسٹری بیوشن کے حقوق رکھنے والے معروف امریکی فلم ساز کمپنی Summitانٹرٹینمنٹ نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ انہوں نےTwilight سیریز کی آخری فلم کو 2حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ Summitانٹر ٹینمنٹ کے مطابق Twilightسیریز کی اگلی فلم آئندہ سال نومبر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ فلم ”Twilight“کی گزشتہ دو سیریز نے باکس آفس پرکل ملا کر 1.4ارب ڈالر کا بزنس کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.