5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
عطا آباد:بھاری لینڈ سلائڈنگ سے کریم آباد تک کا علاقہ گردآلودہوگیا
جنگ نیوز -
ہنزہ …عطا آباد ہنزہ کے قریب بھاری لینڈ سلائڈنگ سے کریم آباد تک کا علاقہ گردآلود ہوگیا،جبکہ گزشتہ روز سے احتجاج کرنیوالے متاثرین اب بھی ریڈ زون میں ہی موجود ہیں۔عطا آباد میں بھاری لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے ہنزہ سے کریم آباد تک کا علاقہ متاثر ہوا ہے ۔بھاری لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے ارد گرد کا علاقہ گردآلود ہوگیا ہے ۔علاقے میں اب بھی وقفے وقفے سے ہلکی لینڈ سلائڈنگ جاری ہے،جبکہ لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے عطا آباد جھیل میں عارضی طور پر کشتی سروس متاثر ہوئی ہے۔دوسری جانب عطا آباد جھیل سے متاثرہ افراد نے حکومتی ریلف پیکیج کو مسترد کردیا ہے اورگزشتہ روز سے یہ متاثرین احتجاجاً ریڈ زون میں ہی موجود ہیں ۔ان متاثرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے جو ریلف پیکیج کا اعلان کیا تھا اس پر عمل درآمد کیا جائے۔ادھرعطا آباد میں متاثرین کی آمد رفت کیلئے دو ہی کشتیاں ہیں ،جن میں سے ایک کشتی خراب ہے ۔حکومت نے دو ہفتے قبل مزید دو کشتیوں کو متاثرین جھیل میں آمد و رفت کیلئے منگوایا تھا ،تاحال یہ کشتیاں نہیں پہنچی ہیں۔مجبورا گنجائش سے زیادہ لوگوں کو ایک ہی کشتی میں جانا پڑ رہا ہے۔