تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بارشوں سے بجلی کا شارٹ فال صفر ، لوڈشیڈنگ پھر بھی جاری

جنگ نیوز -
لاہور…پیپکو حکام کے مطابق ملک میں بارشوں سے بجلی کا شارٹ فال صفر ہو گیا تاہم اس کے باوجود لوڈشیڈنگ جاری ہے۔پیپکو ترجمان کے مطابق موسم بہتر ہونے سے پیداوار ار ڈیمانڈ برابر13496میگاواٹ ہو گئی ،کے ای ایس ای کو670 میگاواٹ بجلی مسلسل فراہم کی جارہی ہے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مجموعی بجلی کی پیداوارمیں ہائیڈل5420 ،تھرمل2116 اور آئی پی پیز5906 میگاواٹ جبکہ رینٹل58 میگاواٹ تناسب ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ صنعتی کے ساتھ گھریلو صارفین کو بھی کل رات سے لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے اور ضرورت پڑنے پر نیا شیڈول دیا جائیگا۔تاہم اس صورتحال کے باوجود لاہور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ٹرپننگ کا سلسلہ جاری ہے بجلی کا کوئی پتا نہیں چلتا کب چلی جائے اور کب واپس آئے لوگوں نے اس غیر اعلانیہ ٹرپنگ کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.