تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پنجاب اسمبلی: میڈیا کے حق میں قرارداد کی تیاری کیلئے کمیٹی قائم

جنگ نیوز -
لاہور…ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت پنجاب، صوبائی اسمبلی سے میڈیا کے حق میں قرار داد لانے کی منظوری لینے میں کام یاب ہوگئی ہے جس کے بعد متن کی تیاری کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔میڈیا کے حق میں قرار داد کی تیاری کیلئے سینیٹر پرویزرشید، سردار ذوالفقار کھوسہ اور رانا ثنا اللہ پر مشتمل کمیٹی قائمکی گئی ہے جس میڈیا کے حق میں قرار داد کا متن تیار کرلیا۔ تاہم وزیرقانون رانا ثنا اللہ کا کہناہے کہ میڈیا کے نمائندے مذاکرات نہیں کرتے تو ٹیلی فون پر ان کی رائے لے کر قرار داد اسمبلی میں پیش کردی جائے گی۔ دوسری طرف اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال کا کہناہے کہ صحافیوں سے مشاورت کے بعد ہی ان کے حق میں قرار داد پیش کی جائے گی۔ انہوں نے پیش کش کی کہ صحافی رضامندی ظاہر کریں تو وہ مسلم لیگ(ق)کے سوا تمام جماعتوں کے نمائندوں کو مذاکرات کی میز پر لاسکتے ہیں۔ اسپیکررانا اقبال کا کہناہے کہ وہ میڈیا کے ساتھ کسی قسم کا ٹکراؤ نہیں چاہتے،اورمفاہمت کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.