5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
صوبوں میں تنازع طے، چشمہ جہلم لنک کینل بند کرنے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
لاہور…صوبہ پنجاب اور سندھ کے درمیان پانی کی تقسیم کا تنازعہ اتفاق رائے سے طے ہو گیا ہے، جس کے تحت چشمہ جہلم لنک کینال کھولنے کا ارسا کا6 جولائی کافیصلہ منسوخ کردیاگیاہے۔ وزیر اعظم ہاؤس کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہاگیاہے کہ صوبہ پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں اتفاق کیاگیاہے کہ پانی کی تقسیم کے لئے چھ جولائی کوکیاجانے والافیصلہ منسوخ کیاجائے۔ ارسا سے درخواست کی گئی ہے کہ پانی کی موجودہ دستیابی کے پیش نظر صوبوں میں تقسیم کے لیے چودہ جولائی کوارساکاہنگامی اجلاس طلب کیاجائے۔معاملے کے فوری حل اورخوش اسلوبی سے طے کئے جانے پروزیراعظم نے وزرائے اعلیٰ کوخراج تحسین پیش کیاجبکہ وزرائے اعلیٰ نے غیرجانبدارانہ کرداراداکرنے پروزیراعظم کے کردارکوسراہا۔