5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاہورڈسٹرکٹ بارکا ہنگامی اجلاس، وکلاء کے ہنگامے اور ہلڑ بازی کی نذر
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورمیں ڈسٹرکٹ بار یسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس وکلا گروپوں کے شور شرابے اور ہلڑبازی کی نذر ہو گیا، وکلا نے بار کے عہدیداروں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ۔لاہور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے سیشن اور سول ججز کے ساتھ پیدا ہونیوالی ہونے و الی محاز آرائی کے بعد وکلا کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا جس میں وکلا ایک دوسرے پر الزام لگاتے رہے اورشورشرابہ کرتے رہے ۔وکلا نے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگائے اور لاہور بار پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، وکلا نے ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی بھی کی ۔اجلاس میں ججز کے ساتھ تنازع کا آئندہ لائحہ عمل بھی طے نہ ہو سکا ۔ وکلا جھگڑے کے باعث لاہور بار کے صدر ساجد بشیرخطاب کئے بغیر ہی چلے گئے۔