5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
امریکی حملہ ایران کو نیو کلیئر ہتھیاروں کے حصول سے روک سکتا ہے،اسرائیلی وزیر اعظم
جنگ نیوز -
واشنگٹن …جنگ نیوز… اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نتین یاہو نے کہا ہے کہ امریکی حملہ ایران کو نیو کلیئر ہتھیاروں کے حصول سے روک سکتا ہے۔ واشنگٹن میں امریکی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایران سالوں، مہینوں اور ہفتوں کی بجائے اب دنوں میں نیو کلیئر ہتھیار تیار کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے جو دنیا کیلئے بڑا خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران امریکا سمیت دنیا کے دیگر ممالک کیلئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی انتہائی سادہ ہے اور وہ یہودیوں کیلئے علیحدہ ریاست کا قیام ہے جہاں یہودیوں کی زندگیوں کو تحفظ حاصل ہو۔