تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

غزہ جانیوالے امدادی بحری جہاز کو اسرائیل نے گھیرے میں لے لیا

جنگ نیوز -
طرابلس ... لیبیا کے رفاہی ادارے کی جانب سے غزہ کیلئے بھیجے جانے والے امدادی بحری جہاز کو اسرائیلی نیوی نے گھیرے میں لے لیا ہے۔ وارننگ کے باوجود غزہ کی جانب بڑھ رہا تھا۔ امریکا نے کہا ہے کہ امداد غزہ لے جانے کے خواہش مند ذمہ داری کامظاہرہ کریں۔ قذافی فاؤنڈیشن کے منتظمین نے طرابلس میں بتایا کہ اسرائیلی بحریہ کی جانب سے گھیرے میں لیا گیا امدادی بحری جہاز امالتھیا وارننگ کے باوجود مصری بندرگاہ العَرِیش جانے کے بجائے غزہ کی جانب گامزن تھا۔ اس سے قبل مصری اور اسرائیلی حکام نے کہا تھا کہ امالتھیا آج العَرِیش پر لنگر انداز ہوگا۔ قذافی فاؤنڈیشن کے سربراہ لیبیا کے رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام ہیں۔ اور امالتھیا کے ذریعے غزہ کے محصور عوام کیلئے دو ہزار ٹن خوارک اور ادویات بھیجی گئی ہے۔دوسری جانب واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کراؤلی نے لیبیا کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ کسی غیر ضروری محاذ آرائی سے گریز کرے۔ جبکہ غزہ امداد پہنچانے کے خواہشمند سرکاری چینل استعمال کریں۔ اُدھراسرائیلی پارلیمان نے خاتون عرب رکن حنین زوابی پر فریڈم فلوٹیلا کے امدادی منصوبے میں شامل ہونے پر ملک سے باہر جانے اور سفارتی پاسپورٹ رکھنے پر پابندی لگادی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.