تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

نئے چیئرمین عبدالرقیب خان کی صدرات میں ارسا کا اجلاس آج ہو گا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ارسا کے نئے چیئرمین عبدالرقیب خان کی نام زدگی کے بعد ارسا اتھارٹی کا پہلا اجلاس آج دوپہر ہوگا۔ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کے سابق چیئرمین امان گل خٹک کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد خیبر پختونخواہ کی حکومت نے عبدالرقیب خان کو ارسا میں اپنا ممبر نامزد کیا ہے ۔ نوٹی فکیشن کے اجراء کے بعد ارسا کا اجلاس آج نئے چیئرمین کی صدارت میں ہوگا جس میں پنجاب کے ممبر شفقت مسعود، ممبر سندھ محمد خان میمن اور ممبر وفاق بشیر احمد ڈہر بھی شریک ہوں گے، جب کہ ممبر بلوچستان محمد امین رخصت پر ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.