تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

عالمی بازار حصص میں تیزی،خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

جنگ نیوز -
سنگاپور…عالمی سطح پر بازار حصص میں تیزی کے اثرات خام تیل کی قیمتوں پر دیکھے جارہے ہیں اور آج ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان ہے۔ایشیائی مارکیٹس میں نیو یارک مرکنٹائل ایکس چینج میں خام تیل اگسٹ کے سودے 2 سینٹس اضافے کے ساتھ 77 ڈالر سترہ سینٹس فی بیرل جبکہ لندن برینٹ نارتھ اگسٹ کے سودے 27 سینٹس اضافے کے ساتھ 76 ڈالر 92 سینٹس پرٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔تجزیہ کاروں کے مطابق آئل مارکیٹ میں بین الاقوامی ایکویٹی مارکیٹس میں اضافہ کے باعث مزید بہتری دیکھی جا سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.