5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
عطاآباد جھیل سے اب تک بحرانی صورت حال پیدا نہیں ہوئی،ڈاکٹر شمع خالد
جنگ نیوز -
ہنزہ…گلگت بلتستان کی گورنر ڈاکٹر شمع خالد نے کہا ہے کہ عطاآباد جھیل سے اب تک کوئی بحرانی صورت حال پیدا نہیں ہوئی ہے جبکہ متاثرین کی امداد اور تعاون کے لئے مسلسل کام کیا جارہا ہے۔یہ بات انہوں نے آج کراچی پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کی گورنر ڈاکٹر شمع خالد نے عورتوں کے حقوق کی بحالی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ عورتوں کو اختیارات دیے جائیں تو ان میں اعتماد بحال ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان جیسے علاقے سے ان کا گورنر بننا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ موجودہ حکومت عورتوں کے حقوق دلانے اور انہیں آگے لانے میں سرگرم ہے۔ انہوں نے کہا حالیہ دورہ چین میں صدر کے عطا آباد جھیل سے متعلق بھی چین کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں اور زمینی راستے کی بحالی کے لئے چین تعاون کررہا ہے۔ اس مقصد کے لئے بائیس کلومیٹر کا راستہ چین نے بنا کر دینے کا وعدہ کیا ہے۔