تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ممبئی حملے، حساس پاکستانی ادارے نے اہم کردار ادا کیا،بھارتی دعویٰ

جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارت نے امریکا میں گرفتار ڈیوڈ کولمین ہیڈلے سے تفتیش کے بعد ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا ہے کہ ممبئی حملوں میں پاکستان کے ایک حساس ادارے سمیت لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید نے اہم کردار ادا کیا ۔ یہ بات بھارتی سیکرٹری داخلہ جی کے پلائے نے ایک انٹرویو میں کہی جو ہیڈلے سے تفتیش کے متعلق بھارت کی جانب سے پہلا سرکاری بیان ہے۔ جی کے پلائے نے کہا کہ ڈیوڈ ہیڈلے سے بھارتی حکام کی تفتیش کے بعد اس بات کے نئے شواہد ملے ہیں کہ آئی ایس آئی اور حافظ سعید نے ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد میں اندازوں سے کہیں زیادہ اہم کردار ادا کیا ہے ۔ بھارتی سیکرٹری داخلہ کے مطابق حکومت کو امید ہے کہ وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کے دو روزہ دورے میں پاکستانی حکومت ان ٹھوس اقدامات سے آگاہ کرے گی جو ممبئی حملوں کے منصوبہ سازوں کے خلاف کئے گئے ہیں،بھارت نے پاکستان کو پوری معلومات فراہم کردی ہیں اور اب یہ پاکستان کی ذمے داری ہے کہ وہ حملوں کی تحقیقات کو آگے بڑھائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.