5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ایس ای سی پی کو لیوریج پروڈکٹ کی سفارشات موصول ہو گئیں
جنگ نیوز -
کراچی…سیکیوریٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کو اسٹاک مارکیٹ میں قرض کے ذریعے حصص کی خریداری کے لیے لیوریج پروڈکٹ کی سفارشات موصول ہوگئی ہیں۔سیکیوریٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ اسٹاک مارکیٹ میں قرض حاصل کرنے کے لیے لیوریج پروڈکٹ کو جمعہ تک حتمی شکل دینے کا امکان ہے۔ایس ای سی پی نے اسٹاک مارکیٹ میں لیوریج پروڈکٹ کے لیے 9 رکنی کمیٹی تشکی دی تھی تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد پروڈکٹ کو متعارف کرایا جائے۔لیوریج پروڈکٹ کے لیے سفارشات قائم کی جانے والی 9 رکنی کمیٹی کی سب کمیٹی کی جانب سے موصول ہوئی ہیں۔